ایف آئی اے نے پی آئی اے کے چھ ایئربس 310 طیاروں کی خریداری سے متعلق بد عنوانی کی تحقیقات شروع کردیں، چیف ٹیکنیکل افسر اور دیگر متعلقہ افسران کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے چھ ائربس 310 طیاروں کی خریداری کے حوالے سے تحقیقات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے احکامات پر ایف آئی اے نے مبینہ بے قاعدگیوں کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

طیاروں کی خریداری کے وقت تعینات چیف ٹیکنیکل افسر کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا، جنوری2004 سے جون2013 کی مدت میں تعینات مینجنگ ڈائریکٹرز کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ سال2004سے2012 کے دوران تعینات سی ٹی او اور چیف انجینئرز کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں، چیف ٹیکنیکل افسر سے طیاروں کے مرمتی کام کے حوالے سے ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY