لاہور کی احتساب عدالت میں پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت آج ، عدالت کے اطراف پولیس کی بھاری نفری سیکیورٹی کے لیے تعینات کی گئی ہے۔

مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی اور سابق وزیر ریلوے سابق خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو ریمانڈ کے لیے احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

خواجہ برادران کو نیب کی ٹیم عدالت میں پیش کرے گی، احتساب عدالت لاہور کے جج نجم الحسن کیس کی سماعت کریں گے۔

خواجہ سعد رفیق کو نیب کی ٹیم اسلام آباد سے لاہور پہنچائے گی، وہ گزشتہ روز قومی اسمبلی اجلاس میں شریک ہوئے تھے۔

احتساب عدالت کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ نیب عدالت کے باہر کنٹینرز لگا کر راستے بھی بند کر دئیے گئے ہیں۔

راستے بند ہونے کی وجہ سے دیگر سائلین کو عدالت پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے

SHARE

LEAVE A REPLY