احمد رشدی بھارتی شہر حیدرآباد دکن میں 1934 میں پیدا ہوئے

0
2376

اپنی خوبصورت آواز کا جادو جگانے والے گلوکار احمد رشدی کی 86ویں سالگرہ چوبیس اپریل کو گزری اور ان کے مداح آج بھی ان کے گائے ہوئے گیت گنگناتے نظر آتے ہیں۔

 آواز کے جادوگر کہلانے والے احمد رشدی بھارتی شہر حیدرآباد دکن میں 1934 میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم کے بعد فلمی دنیا کے سفر کا آغاز کیا۔ اداکار بننے کی خواہش تھی لیکن خوبصورت آواز نے انہیں مشہور گلوکار بنادیا۔

1954میں احمد رشدی کے گانے ’’بندر روڈ سے کیماڑی، چلی ہے میری گھوڑا گاڑی‘‘ نے شہرت کے نئے ریکارڈ قائم کیے۔ اس کے بعد احمد رشدی نے پیچھے مڑ کر نہ دیکھا۔

1966ء میں فلم ارمان کا گانا ’’اکیلے نہ جانا‘‘نے سب کو ان کا مداح بننے پر مجبور کردیا۔

احمد رشدی نے 583 فلموں میں 5 ہزار سے زائد گانے گائے، جن میں اُردو کے علاوہ انگریزی، پنجابی، بنگالی، سندھی اور گجراتی زبانوں کے گانے بھی شامل ہیں۔

احمد رُشدی کا تعلق ایک قدامت پسند سید گھرانے سے تھا۔ ان کے والد سید منظور احمد حیدرآباد دکن میں عربی اور فارسی کے استاد تھے۔ ان کا رُشدی کے بچپن میں ہی انتقال ہو گیا تھا۔ رُشدی بچپن سے ہی موسیقی کے شوقین تھے۔ انہوں نے پہلا گیت ہندوستان کی فلم “عبرت”(1951ء) کے لیے گایا۔ پھر پاکستان آ کر 1954ء میں “بندر روڈ سے کیماڑی” گا کر شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔ اس کے بعد رُشدی نے کبھی پیچھے مڑ کے نہیں دیکھا۔ بڑے بڑے گلوکار ان کے آگے بجھ کر رہ گئے۔

احمد رُشدی نے موسیقی کی تربیت باقاعدہ کسی استاد سے حاصل نہیں کی تھی بلکہ ان کی یہ صلاحیت خداداد تھی۔ موسیقی اور گائکی ان کی رگ رگ میں رچی ہوئی تھی۔ رُشدی ہندوستان کے مشہور فلمی گلوکار کشور کمار کے بھی آئڈل تھے اور کشور نے انگلستان میں رُشدی مرحوم کے گانوں پر پرفارم کیا۔ انہوں نے غزل کی گائکی میں بھی اپنی ایک منفرد طرز ایجاد کی۔ چاکلیٹ ہیرو اداکار وحید مراد کے ساتھ رُشدی کی جوڑی بہت کامیاب رہی۔ اس جوڑی کے سارے نغمے ہٹ ہوئے ۔ ان کے انتقال کو برسوں گزرنے کے بعد اب یہ ثابت ہو گیا ہے کہ احمد رُشدی جیسا گلوکار پاکستان کی فلمی صنعت کو نہیں مل سکتا۔

احمد رُشدی کو بے شمار ایوارڈز ملے ۔ پاکستان کے صدر پرویز مشرف کی حکومت نے رُشدی کو “ستارہ ا متيا ز” کے ایوارڈ سے بھی نوازا۔ انکا نام پاکستان میں سب سے زیادہ گیت گانے والے گلوکار کے طور پر آیا۔ 5000 سے زیادہ نغمے گائے اور وہ سارے گیت آج بھی لوگوں کی زبان پر ہیں۔

انہوں نے ﮐﮁﮭ فلموں میں بھی کام کیا۔ رُشدی نے بہت خوبصورت تلفظ کے ساﮅﮭ نہ صرف اردو بلکہ بنگالی، اوڑیا‘ کننڈا، پنجابی، تامل، تلگو او ر مراٹھی میں بھی اپنی آواز پیش کی۔ کئی مرتبہ انہوں نے بغیر معاوضہ لیے موسیقاروں کے لیے گیت گائے۔ وہ بہت سیدھے انسان تھے۔ احمد رُشدی نے کئی نسلوں کو اپنی آواز سے متاثر کیا ہے۔

وہ 11 اپریل 1983ءکو 48 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے احمد رشدی اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔

SHARE

LEAVE A REPLY