آپ اور آپکا ستارہ۔ عالمی اخبار کا نیا سلسلہ۔ دوسری قسط

2
9510

دوسری قسط ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1- برج حمل
• 22 مارچ سے 20 اپریل تک کی تاریخ برج حمل کے زیرِ اثر ہیں۔
• برج حمل کا نشان مینڈھا ہے۔
• برج حمل کا حاکم سیارہ مریخ ہے۔
• برج حمل کا عنصر آگ ہے۔
• سورج برج حمل میں 19 ڈگریوں پر حالت شرف میں ہوتا ہے۔
• برج حمل کی سمت مشرق ہے۔
• برج حمل کی دھات تانبا اور گولڈ ہیں۔
• برج حمل کے حاملین کے لئے 3 ، 9 ، 12، 18 اور 27 تاریخیں بہتر ہیں۔
• اپریل ، نومبر ، اور جنوری بہتر مہینے ہیں۔
• منگل ، جمعرات اور جمعہ مفید دن ہیں۔
• ی ، ا ، ع اور ل سے شروع ہونے والے نام برج حمل سے متعلقہ ہیں۔
• برج میزان، قوس، حوت ، جدی ، اسد اور دلو موافق ہیں۔
• برج سرطان ، سنبلہ، اور جوزا غیر موافق گھر ہیں۔
• برج ثور ، عقرب غیر موافق بروج ہیں۔
• گارنٹ، یاقوت،مرجان اور پیلا پکھراج برج حمل کے نگینے ہیں۔
• برج حمل سر اور ماتھے کا حاکم گھر ہے۔
2- برج ثور
• 21 اپریل سے 20 مئی تک کی تاریخیں برج ثور کے زیرِ اثر ہیں۔
• برج ثور کا نشان بیل ہے۔
• برج ثو رکی مالکن دیوی زہرہ ہے۔
• برج ثور کا عنصر مٹی ہے۔
• چاند برج ثور میں 3 ڈگریوں پر حالت شرف میں ہوتا ہے۔
• برج ثور کی سمت جنوب ہے۔
• برج ثور کی دھات چاندی ہے۔
• برج ثور کے حاملین کے لئے 9، 6، 18، 24 اور 30 تاریخیں بہتر ہیں۔
• برج ثور کے لئے مئی ، اکتوبر اور دسمبر اچھے مہینے ہیں۔
• جمعرات ، جمعہ اور ہفتہ مفید دن ہیں۔
• ب اور و سے شروع ہونے والے نام برج ثور سے متعلقہ ہیں۔
• برج میزان ، قوس، حوت، جدی اور دلو موافق ہیں۔
• برج حمل،جوزا ،عقرب اور سنبلہ غیر موافق گھر ہیں۔
• برج سرطان اور اسد نیوٹرل ہیں۔
• ہیرا ، اوپل ، پیلا پکھراج،نیلم اور فیروزہ برج ثور کے نگینے ہیں۔
• برج ثور منہ اور گالوں کا حاکم گھر ہے۔
3- برج جوزا
• 21 مئی سے 20 جون تک کی تاریخیں برج جوزا کی تاریخیں ہیں۔
• برج جوزا کا نشان دو بچے ہیں۔
• برج جوزا کا حاکم سیارہ عطارد ہے۔
• برج جوزا کا عنصر ہوا ہے۔
• برج جوزا کی سمت مغرب ہے۔
• برج جوزا کی دھات چاندی ہے۔
• برج جوزا کے حاملین کے لئے 7 ، 16 اور 25 تاریخیں بہتر ہیں۔
• برج جوزا کے حاملین کے لئے جون اور ستمبر اچھے مہینے ہیں۔
• بدھ ، پیر اور ہفتہ اچھے دن ہیں۔
• ک اور ق سے شروع ہونے والے نام برج جوزا کے زیرِ اثر ہیں۔
• برج اسد ،سنبلہ،جدی،سرطان اور دلو موزوں ہیں۔
• برج قوس ، حوت ، حمل اور عقرب غیر موزوں ہیں۔
• برج ثور اور میزان نیوٹرل ہیں۔
• نیلم گرین ،امرالڈ،ہیرا ، پنا، اور موتی برج جوزا کے نگینے ہیں۔
• گلے اور کندھوں کا حاکم گھر ہے۔
4- برج سرطان
• 21 جون سے 20 جولائی تک کی تاریخیں برج سرطان کے زیرِ اثر ہیں۔
• برج سرطان کا نشان کیکڑا ہے۔
• برج سرطان کی مالکن سیارہ چاند ہے۔
• برج سرطان کا عنصر پانی ہے۔
• برج سرطان میں سیارہ مشتری 15 ڈگریوں پر حالت شرف میں ہوتا ہے۔
• برج سرطان کی سمت شمال ہے۔
• برج سرطان کی دھات چاندی ہے۔
• برج سرطان کے زیرِ اثر افراد کے لئے 11، 23 اور 25 تاریخیں بہتر ہیں۔
• برج سرطان کے لئے مئی ،جون ، جولائی ، اکتوبر اور دسمبر اچھے مہینے ہیں۔
• پیر ، بدھ ، جمعرات اور جمعہ موافق دن ہیں۔
• ح اور ھ سے شروع ہونے والے نام برج سرطان کے زیرِ اثر ہیں۔
• برج ثور ، جوزا، سنبلہ، میزان، قوس اور حوت موزوں ہیں۔
• عقرب اور حمل غیر موزوں ہیں۔
• برج اسد نیوٹرل ہے۔
• درنجف، مون اسٹون، موتی ، ہیرا اور پکھراج برج سرطان کے نگینے ہیں۔
• برج سرطان چھاتی اور بالائی بازؤں کا حاکم گھر ہے۔
5- برج اسد
• 21 جولائی سے 20 اگست تک کی تاریخیں برج اسد سے منسوب ہیں۔
• برج اسد کا نشان شیر ہے۔
• برج اسد سورج کا اپنا محل ہے۔
• برج اسد کا عنصر آگ ہے۔
• برج اسد کی سمت مشرق ہے۔
• برج اسد کی دھات پیلا سونا اور پیتل ہے۔
• برج اسد کے زیرِ اثر افراد کے لئے 1، 3 ، 10، 21 اور 27 تاریخیں بہتر ہیں۔
• برج اسد کے لئے اپریل ، اگست، اکتوبر اور دسمبربہترین مہینے ہیں۔
• میر ، منگل،جمعرات اور اتوار موافق دن ہیں۔
• صرف م سے شروع ہونے والے نام برج اسد کے ہی زیرِ اثر ہیں۔
• برج حمل ،میزان، ثور، جوزا اور حوت موزوں ہیں۔
• برج عقرب اور دلو موزوں نہیں ہیں۔
• برج ثور ، جوزا ،سرطان اور سنبلہ نیوٹرل ہیں۔
• روبی ، پیلا پکھراج اور مرجان برج اسد کے نگینے ہیں۔
• آنکھوں اور ریڑھ کی ہڈی کے اوپری حصے کا حاکم برج اسدہے۔
6- برج سنبلہ
• 21 اگست سے 20ستمبر کے درمیان کی تاریخوں کا حاکم برج سنبلہ ہے۔
• برج سنبلہ کا نشان کنواری لڑکی ہے۔
• برج سنبلہ کا حاکم سیارہ عطارد ہے۔
• برج سنبلہ کا عنصر مٹی ہے۔
• برج سنبلہ میں سیارہ عطارد 15 ڈگریوں پر حالت شرف میں ہوتا ہے۔
• برج سنبلہ کی سمت جنوب ہے۔
• برج سنبلہ کے حامل لوگوں کو چاندی زیادہ بھاتی ہے۔
• برج سنبلہ کے لئے 6،15 اور 25 تاریخیں موزوں ہیں۔
• برج سنبلہ کے لئے جولائی ، اگست، ستمبر ، اکتوبر اور دسمبر موزوں مہینے ہیں۔
• پیر ، بدھ، ہفتہ اور اتوار موافق دن ہیں۔
• پ اور غ سے شروع ہونے والے نام برج سنبلہ کے زیرِ اثر آتے ہیں۔
• برج سرطان، اسد ، جوزا ، جدی اور دلو موزوں ہیں۔
• برج ثور اور عقرب غیر موزوں ہیں۔
• برج حمل ، میزان ، قوس اور حوت نیوٹرل ہیں۔
• گرین جیڈ، ایمرالڈ،نیلم اور فیروزہ مناسب نگینے ہیں۔
• برج سنبلہ پیٹ اور پیٹ سے جڑے امراض کو بتاتا ہے۔
7- برج میزان
• 21ستمبر سے 20 اکتوبر کے درمیان پیدا ہونے والے برج میزان کے زیرِ اثر ہیں۔
• برج میزان کا نشان ترازو ہے۔
• برج میزان کی حاکم دیوی زہرہ ہے۔
• برج میزان کا عنصر ہوا ہے۔
• برج میزان میں سیارہ زحل 21 ڈگریوں پر حالت شرف میں ہوتا ہے۔
• برج میزان کی سمت مغرب ہے۔
• برج میزان کے لوگوں کو لوہا اور چاندی زیادہ موافق ہیں۔
• برج میزان کے لئے 9،6، 15 اور 27 تاریخیں موزوں ہیں۔
• برج میزان کے لئے مئی ، اکتوبر، جنوری اور فروری موزوں مہینے ہیں۔
• جمعرات ، جمعہ اور ہفتہ موافق دن ہیں۔
• ر ، ت اور ط سے شروع ہونے والے نام برج میزان کے زیرِ اثر آتے ہیں۔
• برج قوس، حوت، جدی اور دلو موزوں ترین ہیں۔
• سنبلہ ، جوزا اور عقرب غیر موزوں ہیں۔
• برج حمل ،سرطان اور اور اسد نیوٹرل برج ہیں۔
• ہیرا، اوپل،پکھراج اور ذمرد برج میزان والوں کو راس ہیں۔
• برج میزان اووری اور جسم کے نچلے حصے کا حاکم ہے۔

ایسٹرولوجر
محمد علی
M_alikh@hotmail.com

SHARE

2 COMMENTS

  1. میرا نام محمد ایاز ہے اور تاریخ پیدائش 25مارچ ہے. میرا برج اور سعد پتھر بتا سکتے ہیں.

  2. Reward and punishment are for disobeying the laws of Allah, no one can be blackmailed on the basis of it.Every human being has the basic right to give an account on the Day of Judgment whether he obeys any law or not

LEAVE A REPLY