چین میں 2 کروڑ جدید سی سی ٹی وی کیمرے نصب

0
882

چین نے ملک بھر میں مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) کے حامل دو کروڑ جدید ترین سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیئے ہیں جن کا مقصد کرپشن کی روک تھام کیلئے جدید طرز پر نگرانی کرنا ہے۔

اسکائی نیٹ کے نام سے شروع کیے جانے والے اس پروگرام کا بنیادی مقصد مطلوب افراد کو گرفتار کرنا ہے۔ کیمروں میں استعمال کی جانے والی ٹیکنالوجی کسی بھی شخص کی عمر، رنگت، جنس، کپڑوں کا رنگ اور دیگر خصوصیات معلوم کر سکتی ہے۔
ان جدید کیمروں کی تنصیب سے پولیس والوں کو مجرموں کی تلاش میں مدد مل سکتی ہے۔ اس سلسلے میں لوگوں کی معلومات کیلئے چینی ویب سائٹ پر اس نگرانی کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ کس طرح نگرانی کا یہ نظام لوگوں کی تلاش میں مدد دے سکتا ہے۔
یہ ٹیکنالوجی نہ صرف انسانوں بلکہ گاڑیوں کی بھی نگرانی کی صلاحیت رکھتی ہے اور انہیں ان کے ماڈل، کمپنی اور رنگ سے پہچان سکتی ہے۔

اس ٹیکنالوجی میں چہرے پہچاننے (فیشل ریکگنیشن) اور جی پی ایس ٹریکنگ کا نظام بھی شامل کیا گیا ہے۔ اگر ڈیٹابیس میں موجود کسی شخص کے حلیے کے ساتھ کسی شخص کا ریکارڈ میچ ہوگیا تو یہ نظام خودکار انداز سے الارم بھی بجاتا ہے۔
چینی حکام کا دعویٰ ہے کہ یہ نظام دنیا بھر میں نگرانی کا سب سے جدید ترین نظام ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY