ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے نجی بینک کا جعلی نمائندہ گرفتار کرلیا، ملزم سادہ لوح شہریوں سے مالی فراڈ کرنے میں ملوث ہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم خرم شہزاد نے خود کو بینک ملازم ظاہر کرکے شہری کو ٹیلی فون کیا، ڈیجیٹل لٹیرے نے شہری کا ڈیٹا چرایا اور اس کے بینک اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرکے 8 لاکھ روپے نکال لئے۔
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے تکنیکی بنیادوں پر سراغ لگا کر ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کا موبائل فون بھی برآمد کر لیا، خرم شہزاد سے مزید تفتیش جاری ہے۔












