آل افغان امن کانفرنس کے انعقاد پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔ یہ کانفرنس سات اور آٹھ جولائی کو قطر میں ہو گی۔ طالبان کی شرائط کے مطابق اس میں کوئی بھی افغان شخصیت سرکاری نمائندگی نہیں کرے گی۔

افغانستان کے لیے جرمنی کے خصوصی نمائندے مارکوس پوٹسل کے مطابق اس کانفرنس میں شرکت کرنے والے تمام افغان ذاتی حیثیت میں شریک ہوں گے۔ ان کانفرنس کا انعقاد قطر اور جرمنی کی کوششوں سے کیا جا رہا ہے۔

قبل ازیں افغانوں کے مابین اس طرح کے مذاکرات کی ایک کوشش شرکاء کی تعداد کی وجہ سے ناکام ہو گئی تھی۔ دوسری جانب امریکا بھی قطر میں طالبان کے ساتھ مذاکرات کا ساتواں دور جاری رکھے ہوئے ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY