امریکا نے چین میں قائم ایک ٹیک فرم، اس کے شمالی کوریائی سربراہ اور ایک روسی سبسڈری پر تازہ پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے شمالی کوریا پر عائد امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس کیمونسٹ ملک میں غیرقانونی فنڈنگ پہنچائی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوشش ہے کہ اقتصادی پابندیوں کو بحال رکھتے ہوئے پیونگ یانگ پر دباؤ بڑھائے کہ وہ جوہری اور میزائل پروگرام ترک کر دے۔












