مزید ‘ڈرامے’ کی ضرورت نہیں، امریکا حقائق تسلیم کرے اور اپنے وعدوں کی پاسداری کرے: اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ

0
2155

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا نے ایک ناکام حکمتِ عملی اختیار کی ہے اور جنگ بندی سے متعلق سابقہ وعدوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے۔

قالیباف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ بڑا حملہ ہونے والا ہے، رکیے، نہیں، وہ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔

بظاہر ان کا اشارہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب تھا، جنہوں نے ایران پر حملوں کی دھمکی دینے کے کچھ ہی دیر بعد انہیں روکنے اور مذاکرات کی بات کی۔

سپیکر محمد باقر قالیباف نے مزید کہا کہ یہ بار بار دہرائی جانے والی ڈرامائی سفارت کاری ہے۔انہوں نے امریکا پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حقائق کو تسلیم کریں اور اپنے وعدوں کی پاسداری کرے۔

SHARE

LEAVE A REPLY