تہران و دبئی کے درمیان پروازیں یکم جولائی سے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

0
972

ایرانی سول ایوی ایشن نے تہران اور دبئی کے درمیان پروازیں یکم جولائی سے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے تہران میں ایرانی سول ایوی ایشن تنظیم کے سربراہ ماجد اخوان نے کہا کہ تہران اور دبئی کے درمیان مسافر پروازوں کے دوبارہ آغاز کیلئے اماراتی اور ایرانی سول ایویشن حکام نے ضروری اجازت نامے جاری کردیے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر ایرانی ایئرلائنز کی پروازیں سفر کریں گی، ضروری اقدامات کے بعد دیگر ایئرلائنز کی پروازیں بھی اس روٹ کو استعمال کریں گی۔

ماجد اخوان نے مزید کہا کہ دیگر بین الاقوامی روٹس پر پروازوں کی بحالی ابھی زیرِ غور ہے اور یہ متعلقہ حکومتی اتھارٹی کی منظوری سے مشروط ہوگی۔

SHARE

LEAVE A REPLY