دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے 17اوور کے اختتام پر 2 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنا لیے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد اور فخر زمان نے اننگ کا آغاز پراعتماد انداز میں کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 94 رنز بنائے۔ احمد شہزاد 44 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ ان کے فورا بعد ہی فخر زمان 50 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

تین ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آکلینڈ کے ایڈن پارک گراؤنڈ میں کھیلا جارہا ہے۔ میچ میں شکست کی صورت میں پاکستان ٹی 20سیریز میں بھی شکست سے دوچار ہوجائے گا۔

آج کے میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ محمد نواز کی جگہ اوپنر احمد شہزاد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کین ولیم سن کی بطور کپتان واپسی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ انہوں نے پہلے میچ میں سائیڈ اسٹرین کی وجہ سے شرکت نہیں کی تھی۔

میچ میں پاکستان کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ فخر زمان، احمد شہزاد، بابر اعظم، سرفراز احمد (کپتان)، عمر امین، حارث سہیل، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر اور رومان رئیس،

جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں مارٹن گپٹل، کولن منرو، کین ولیم سن (کپتان)، ٹوم بروس، گلین فلپس، کولن ڈی گرینڈ ہوم، مچل سینٹنر، بین وہیلر، اش سودھی، سیٹھ رانسے اور ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY