پاکستان میں 3 ملکی ون ڈے سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا، انگلینڈ اور سری لنکا بھی شریک ہوں گے

0
1278

پاکستان میں ہونے والی سہہ ملکی ون ڈے سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا۔

پاکستان میں ہونے والی سہہ ملکی ون ڈے سیریز میں پاکستان کے علاوہ انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔

مجوزہ شیڈو ل کے مطابق سہہ ملکی ون ڈے سیریز 18 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلی جائے گی، سیریز کا پہلا مرحلہ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ راولپنڈی میں میچز 18، 20 اور 22 اکتوبر کو تجویز کیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے میں میچز لاہور میں 25، 27 اور 29 اکتوبر کو تجویز کیے گئے ہیں، مجوزہ شیڈول میں سہہ ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل یکم نومبر کو لاہور میں رکھا گیا ہے۔

ذرائع پی سی بی کے مطابق تمام بورڈز کی باہمی مشاورت سے شیڈول کو جلد حتمی شکل دے کر اعلان کر دیا جائے گا۔

سری لنکا کرکٹ ٹیم نے دورے میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلنا ہیں، سری لنکا کے ساتھ سیریز کے وینیوز اور تاریخوں پر مشاورت جاری ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY