امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پٹس برگ کے ایک یہودی عبادت خانے میں فائرنگ اور ہلاکتوں پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ امریکی صدر نے اس واقعے کو ’بدی کی مثال‘ قرار دیا۔

انہوں نے امریکا کی سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم کو سرنگوں کرنے کا اعلان کیا اور اس فائرنگ کو سامیت دشمنی قرار دیا۔ پٹس برگ کے یہودی کنیسہ میں ہفتہ ستائیس اکتوبر کو بلا اشتعال فائرنگ میں کم از کم گیارہ یہودیوں کی ہلاکت ہوئی تھی۔ امریکی صدر ان دنوں وسط مدتی الیکشن کی مہم کے سلسلے میں ریاست اِلینوئے کے دورے پر ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY