پیراگون ہاؤسنگ سکینڈل: خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 مئی تک توسیع

0
548

احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ سکینڈل میں خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 مئی تک توسیع کر دی۔

احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے پیراگون ہاؤسنگ کیس کی سماعت کی۔ سعد رفیق اسلام آباد میں ہونے کی وجہ سے احتساب عدالت سے غیر حاضر رہے۔ جج احتساب عدالت نے ریمارکس دیئے کہ فٹا فٹ انکو لے جائیں، سارا لاہور بند کیا ہوا ہے۔

لیگی رہنما سلمان رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم پہلے بھی کہتے تھے کہ سونامی تباہی کا نام ہے، بدقسمتی سے پاکستان پر منحوس حکمران آ کر بیٹھ گئے، موجودہ حکمرانوں کی وجہ سے ملکی معیشت تباہ ہو چکی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY