بجلی صارفین کے لئے بری خبر، قیمت 4 روپے 5 پیسے مزید بڑھنے کا امکان

0
839

ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اکتوبر کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 2 روپے 88 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمت میں اضافے کے لیے درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کرا دی ہے۔

درخواست کے مطابق اکتوبر کے دوران بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کو 10 ارب 35 کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی گئی۔

نیپرا حکام کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق درخواست پر 26 نومبر کو سماعت کی جائے گی جس میں سی پی پی اے کی جانب سے پیش کردہ اعداد و شمار اور مؤقف کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق درخواست کی منظوری کی صورت میں بجلی صارفین پر مجموعی طور پر 29 ارب 80 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑنے کا امکان ہے تاہم حتمی فیصلہ نیپرا کی جانب سے سماعت کے بعد جاری کیا جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY