برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق پینٹاگون نے فائٹر اسکواڈران، مہم جوئی کی نوعیت کا فضائی ونگ اور فضائی دفاع کے اہلکار سعودی عرب بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پینٹاگان نے کہا ہے کہ پیٹریاٹ کی دو اضافی بیٹریز اور ایک ’ٹرمینل ہائی آلٹی ٹیوڈ ایریا ڈفنس سسٹم‘ (ٹی ایچ اے اے ڈی) بھیجا جارہا ہے۔
پینٹاگان کے ترجمان جوناتھن ہوفمین نے کہا ہے کہ ’’دیگر تعیناتیوں کے علاوہ اضافی 3000 فوجی بھیجے جارہے ہیں، جس کی گزشتہ ماہ اجازت دی گئی تھی‘‘۔
ابھی یہ بات واضح نہیں کہ فوجی دستوں کی نئی تعیناتی کہاں ہوگی اور کس کی جگہ لے گی۔












