دنیا بھر میں مسیحی برادری ایسٹر کا تہوار منانے میں مصروف

0
985

دنیا بھر میں آج مسیحی برادری ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے۔ گرجا گھروں میں خصوصی سروسز کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور روایتی جوش و جذبے کے ساتھ مذہبی تقریبات جاری ہیں۔

ویٹی کن سٹی میں ایسٹر کے موقع پر پُروقار مرکزی تقریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

کیتھولک مسیحی افراد کے روحانی پیشوا پوپ لیو چہار دہم نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ دُنیا بھر میں پھیلے ہوئے تنازعات پر بے حسی نہ دکھائیں اور امن کے لیے کام کریں۔

سینٹ پیٹرز بیسیلیکا میں ایسٹر کی تقریب سے خطاب میں پوپ نے کہا کہ بداعتمادی اور خوف نے ہمارے درمیان تعلقات کو جنگ اور ناانصافی کی وجہ سے متاثر کیا ہے۔

پوپ نے اپنے خطاب کے دوران کسی تنازع کا نام لے کر ذکر نہیں کیا، تاہم وہ اس سے قبل صدر ٹرمپ اور عالمی رہنماؤں پر زور دیتے رہے ہیں کہ وہ تنازعات کو پھیلنے سے روکیں۔

یاد رہے کہ امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیٹھ نے ایران پر حملوں کو مذہبی رنگ دینے کی کوشش کی جس پر عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے اختلاف کیا ہے۔

ایک بیان میں امریکی وزیر جنگ نے کہا کہ امریکی فوجی حضرت عیسیٰ کیلئے لڑ رہے ہیں، جنگ جیتنے کیلئے پیٹ ہیگسیٹھ نے حضرت عیسیٰ کے واسطے سے پوپ لیو کو دعا کی درخواست بھی کی، امریکی وزیر جنگ کی درخواست پر کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا نے اس طرح کی دعا سے لاتعلقی کا اظہار کیا اور کہا کہ غلبے کیلئے کرسچین مشن کو مسخ کیا جاتا ہے۔

پوپ لیو کا کہنا تھا کہ ایسی باتیں حضرت عیسیٰ کے طریقہ کار سے بالکل ہٹ کر ہیں، خدا نے زندگیاں تباہ کرنے کی نہیں انہیں بنانے کی ترغیب دی ہے۔

امریکا، برطانیہ، یورپ اور دیگر ممالک کے گرجا گھروں میں تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ بچوں میں رنگ برنگی چاکلیٹس، گھنٹیاں اور خوبصورتی سے سجائے گئے انڈے تقسیم کیے جارہے ہیں۔ گرجاگھروں کو خصوصی طور پر سجایا گیا ہے۔

بچے حضرت عیسی کی زندگی پر ٹیبلوز اور گرجا گھروں میں مذہبی نغمے پیش کر رہے ہیں، جبکہ مسیحی برداری آپس میں کھانا اور تحائف کا تبادلہ کر رہی ہے۔ ایسٹر مسیحی عقیدے کے مطابق حضرت عیسٰی علیہ السلام کو دوبارہ زندہ کر کے اٹھائے جانے کا دن ہے

SHARE

LEAVE A REPLY