حکومت نے 9 ماہ میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد رقم وصول کی۔

0
885

شہری پیٹرولیم لیوی کے بھاری بوجھ تلے دب گئے ہیں اور حکومت کی جانب سے اس مد میں وصولیاں جاری ہیں۔

وفاقی حکومت نے جنوری سے ستمبر 2026کے دوران 9 ماہ میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں ایک ہزار 126 ارب 34کروڑ روپے وصول کرلیے ہیں۔

دوسری جانب اسی مدت میں پیٹرولیم مصنوعات پر عائد کلائمٹ سپورٹ لیوی کی مد میں تقریباً 47 ارب روپے کی الگ وصولی کی گئی۔

‘

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سب سے زیادہ لیوی کی وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔

سرکاری دستاویزات کو دیکھتے ہوئے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہےکہ شہری پیٹرولیم لیوی کے سب سے زیادہ بوجھ کی زد میں آگئے ہیں۔

دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی جولائی تا ستمبر 2026 کے دوران پیٹرولیم لیوی کی مد میں 381 ارب 82 کروڑ روپے وصول کیے گئے جو سالانہ بنیاد پر پیٹرولیم لیوی کی وصولی میں 10 ارب 21کروڑ روپے کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY