وزیراعظم عمران خان نے کہا کوئی یہ سوچ رہا ہےکہ ہمیں غلام بنالےگا تویہ کان کھول کرسن لے، میں اور میری قوم میچ کی آخری با ل تک کھیل کوجنگ کی طرح لڑےگی، ہماری فوج بالکل تیار ہے، بھارت سے کہتا ہوں کچھ بھی کیا تو جوابی کارروائی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چھاچھرو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا الیکشن کے بعد پاکستان میں پہلا جلسہ چھاچھرو میں کر رہا ہوں، الیکشن نہیں ہورہے اس کے باوجود یہاں جلسہ کر رہا ہوں، چھاچھرو میں جلسہ کیوں کررہاہوں اس کی ایک وجہ ہے کیونکہ چھاچھرو پاکستان کاسب سے پسماندہ علاقہ ہے اور تھرپارکر کے لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اقتدار میں آنے کا مقصد پاکستان میں لوگوں کو غربت سے نکالنےکی کوشش ہے، اٹھارویں ترمیم کے بعد تقریباً سارے اختیارات صوبوں کے پاس ہیں لیکن ہیلتھ انشورنس کا اختیار وفاقی حکومت کے پاس ہے۔











