کیشیئر کی غلطی ,گاہک کی کروڑوں کی لاٹری

0
148

امریکی شہر میری لینڈ میں ایک دلچسپ اور انوکھا واقعہ پیش آیا جس نے بیٹھے بٹھائے ایک شخص کو امیر بنا دیا ہے۔ یہ خوش قسمت شخص ایک سٹور میں گیا اور وہاں پر موجود خاتون کیشیئر سے ایک لاٹری ٹکٹ مانگا لیکن اس نے اسے دو ٹکٹیں تھما دیں۔

غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں اس شخص نے بتایا کہ میں نے سٹور میں ڈیوٹی پر موجود خاتون کیشیئر سے صرف ایک ٹکٹ مانگی لیکن اس نے مجھے دو ٹکٹیں دیدیں، ان میں سے دوسری لاٹری ٹکٹ نے میری قسمت کھول دی اور اسے تقریباً 5 ملین ڈالرز کا مالک بنا دیا۔

لاٹری جیتنے والے شخص کا کہنا ہے کہ وہ اور اس کی اہلیہ کا پلان ہے کہ اس جیتی ہوئی رقم سے وہ ضرورت مندوں کی بھی مدد کرینگے۔ اس نے کہا کہ ہم اتنی بڑی رقم جیتنے پر بہت خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ میں اور میری اہلیہ اس رقم کا کچھ حصہ چلڈرن ہسپتال کو ضرور ڈونیٹ کریں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY