سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھیوں غلام قادر مری اور اشفاق لغاری کو بلوچستان سے بازیاب کرالیا گیا۔

ایس ایس پی طارق دھاریجو کے مطابق اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے تربت کے علاقے مند میں کارروائی کر کے غلام قادر مری اور اشفاق لغاری کو3 محافظوں سمیت بازیاب کرالیا ۔

غلام قادر مری اور اشفاق لغاری ایک ماہ قبل لاپتہ ہوئے تھے ۔غلام قادر کو جامشورو سے اور اشفاق لغاری کو کراچی سےاغواکیاگیاتھا۔

اشفاق لغاری کے اغوا کے بعد تاوان بھی طلب کیاگیا تھا۔پولیس کے مطابق پانچوں افراد کو کراچی منتقل کردیاگیا ہے

Here is a collection of places you can buy bitcoin online right now.

SHARE

LEAVE A REPLY