الجزیرہ نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کی لاش کو 3 دن تک ایک بڑے اوون میں جلا یا گیا۔

قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق سعودی صحافی جمال خاشقجی کی لاش کو 3 دن تک ایک بڑے اوون میں جلا یا گیااور جلانے کے بعد راکھ کو ٹھکانے لگادیا گیا ۔

الجزیرہ کی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کو ترکی کے سعوی قونصل خانے میں پراسرار طور پر قتل کیے جانے کے بعد اُن کی لاش کو ’فرنس‘یعنی اوون میں3 دن تک جلایا اور راکھ کو ٹھکانے لگا دیا گیا۔

سعودی قونصل خانے میں اوون تعمیر کرنے والے مزدور نے بتایا کہ اوون کا درجہ حرارت 1000ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوتا ہے ، جو با آسانی کسی بھی دھات کو پگھلا سکتا ہے۔

ایک ترک حکام کی تحقیقات کے مطابق سعودی کونسل خانے سے خاشقجی کے جسم کے کچھ ذرات بھی ملے جبکہ لاش کو مکمل طور پر جلنے میں 3 دن لگے۔

واضح رہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کو 2 اکتوبر 2018ء میں ترکی میں قائم سعوی قونصل خانے میں قتل کیا گیا تھا

SHARE

LEAVE A REPLY