اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے جمعرات کو لندن میں اپنے برطانوی ہم منصب بورس جانسن کے ساتھ ملاقات کی۔

بورس جانسن کے ساتھ ان کی سرکاری رہائش گاہ پر اس ملاقات کے لیے برطانیہ روانگی سے پہلے نیتن یاہو نے کہا تھا کہ بین الاقوامی برادری کو ایران پر اپنا دباؤ بڑھانا چاہیے۔

ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین طے پانے والے جوہری معاہدے کے مستقبل کے بارے میں اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا تھا کہ یہ وقت تہران کے ساتھ بات چیت میں ضائع کرنے کا نہیں بلکہ اس پر دباؤ بڑھانے کا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY