نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی نے حلف لے لیا

0
791

نگران وزیراعلی بلوچستان کے لیے حکومت اور اپوزیشن نے علی مردان ڈومکی کے نام پر اتفاق ہو گیا تھا جسکے بعد اب انہوں نےحلف اٹھا لیا ہے

گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے نگران وزیراعلیٰ سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ علی مردان ڈومکی کے نام پر اتفاق حکومت اور اپوزیشن کی پارلیمانی کمیٹی کے درمیان ہوا۔

ذرائع بلوچستان اسمبلی کا کہنا ہے کہ علی مردان ڈومکی کی تقرری کے لیے سمری سپیکر بلوچستان اسمبلی نے گورنر کو بھجوا دی ہے۔

دوسری جانب ذرائع گورنر ہاؤس نے بھی علی مردان ڈومکی کی بطور نگران وزیراعلیٰ تقرری کی سمری موصول ہونے کی تصدیق کر دی تھی۔

یاد رہے کہ نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کے لیے حکومت اور اپوزیشن کسی ایک نام پر اتفاق نہیں کر سکے تھے جس کے بعد معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا تھا۔

میر علی مردان ڈومکی کون ہیں؟

میر علی مردان خان کا تعلق بلوچستان کےعلاقے لہڑی سے ہے اور وہ سابق سینیٹر میر حضور بخش ڈومکی کے بیٹے ہیں۔

علی مردان ڈومکی 13 اکتوبر 1972 کو پیدا ہوئے، ان کے والد حضور بخش ڈومکی 1975 سے 1977 تک سینیٹر رہے۔

انہوں نے علامہ اقبال یونیورسٹی اسلام آباد سے سوشیالوجی میں ماسٹرز کیا اور وہ تحصیل ناظم لہڑی اور ضلع ناظم سبی بھی رہ چکے ہیں، علی مردان کے بھائی دوستین ڈومکی رکن اسمبلی اور وزیر مملکت رہ چکے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY