طالبان نے افغانستان کے ليے امريکا کے خصوصی مندوب زلمے خليل زاد سے قطر ميں پير اکيس جنوری کے روز ملاقات کی ہے۔ افغان طالبان کے ترجمان ذبيح اللہ مجاہد نے اس کی تصديق کر دی ہے۔

امن مذاکرات سے وابستہ ايک ذريعے نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر نیوز ایجنسی روئٹرز کو بتايا ہے کہ اس ملاقات ميں افغانستان سے غير ملکی افواج کے انخلاء کا طريقہ کار اور شيڈول بھی امکاناً طے کر لیا جائے گا۔ آج قطر ميں ہونے والی اس ملاقات کے حوالے سے فی الحال زيادہ تفصيلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY