عمران کابینہ یا کار نابینا۔صفدر ھمدانی

0
1066

ہمارے ملک میں دنیا بھر سے نرالے کام ہوتے ہیں۔ باقی دنیا میں حزب مخالف جو ایجنڈا دیتی ہے اقتدار میں آنے کے بعد اسکو رو بہ عمل لاتی ہے لیکن یہاں حزب مخالف میں رہتے ہوئے نعرے الگ ہوتے ہیں اور اقتدار میں آ کر الگ

موجودہ عمران حکومت بھی اس بدعت سے مبرا نہیں۔ ان لوگوں نے کنٹینر پر جس جس بات پر تنقید کی تھی اور اسے برا کہا تھا اب حکومت میں آ کر ان سب کو اپنایا جا رہا ہے

ایسی ہی باتوں میں سے ایک بات ن لیگ کی حکومت کی کابینہ کا سائز تھا جس پر ہر وقت عمران خان نفرین کرتے تھے لیکن اب اپنا یہ حال ہے کہ محبت کے پھیلاؤ کی طرح یہ کابینہ روز بروز پھیلتی جا رہی ہے

تازہ ترین اضافہ

وزیراعظم عمران خان نے سابق گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اختر کو معاون خصوصی مقرر کر دیا۔

کابینہ ڈویژن کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر شمشاد اختر وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ہوں گی۔ ڈاکٹر شمشاد اختر اعزازی بنیاد پر خدمات انجام دیں گی۔

ڈاکٹر شمشاد اختر کی تعیناتی کے بعد کابینہ میں وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد بڑھ کر 15 ہوگئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے کابینہ کی تعداد 48 ہوگئی ہے۔ کابینہ میں وفاقی وزراء کی تعداد 24، وزرائے مملکت 4، 5 مشیر اور 15 معاونین خصوصی ہیں۔

صفدر ھمدانی

SHARE

LEAVE A REPLY