ریڈیو پاکستان کے پنشرز کو پنشن کی عدم ادائیگی۔
نمائندہ عالمی اخبار اسلام آباد-پاکستان
آل پاکستان پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشنز کے صدر قائم عباس نے ریڈیو پاکستان کے پنشرز کو ابھی تک پنشن کی عدم ادائیگی پر شدید مزمت کی اور اس نا انصافی کی مکمل تحقیقات ہونے پر زور دیا۔ یہ بات انھوں اپوا کے ایک ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اپوا اور پاک پی ڈبلیو ڈی سی بی اے یونین کے جنرل سیکرٹری نزیر جاوید نے اس امر پر حیرت کا اظہار کیا کہ اس قومی ادارے کے پنشرز کو پنشن اے جی پی آر کے بجائے ادارے کے فنڈز سے دی جاتی ہے۔
انھوں ایک قرارداد کے ذریعے وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا کہ اس عظیم قومی ادارے کے پنشرز کو پنشن کی ادائیگی اے جی پی آر سے منسلک کی جائے۔
چار ہزار سے زائد خاندان اس وقت کسمپرسی کی کیفیت میں مبتلا ہیں۔ موجودہ حالات میں جبکہ مہنگائی کی شرح ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو رہی ہے اور پنشنرز کو پنشن کی عدم ادائیگی بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔
آخر میں ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے سے وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ اس مسلے کے فوری حل کیلئے خصوصی اقدامات کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ وزیراعظم پاکستان جو کہ اپنے ان پنشرز اور بزرگوں کے لیے ہمیشہ نرم گوشہ رکھتے ہیں مثبت اقدامات کی توقعات رکھتے ہیں۔














Nothing is going right. Everything is topsy-turvy .Mismanagement & inefficiency prevails in every department under Govt control. Merit is being flouted .Only nepotism rule. The future of nation & country is at stake.