تیل برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک کا ایک اہم اجلاس آج ویانا میں منعقد ہو رہا ہے، جس میں تیل کی پیداوار کو محدود کرنے کے موضوع پر تبادلہٴ خیال کیا جائے گا۔ اس متوقع اقدام کا مقصد تیل کی قیمتوں میں اضافہ کرنا ہے، جو ایک عرصے سے بہت نیچے جا چکی ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ تیل کی پیداوار میں کمی کے مسئلے پر تیل پیدا کرنے والے بڑے ملکوں سعودی عرب، ایران اور عراق کے درمیان شدید اختلافات موجود ہیں، جس کے باعث ممکن ہے کہ ویانا میں کوئی اتفاقِ رائے سامنے نہ آ سکے۔

SHARE

LEAVE A REPLY