ترکی کے شمالی شہر آدانا میں آج صبح ہوئے ایک دھماکے کی وجہ سے کم ازکم دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
پولیس نے بتایا ہے کہ اس کار بم دھماکے میں ایک حکومتی عمارت کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔
آدانا کے گورنر نے صحافیوں کو بتایا کہ اس پرتشدد کارروائی میں سولہ افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں طبی امداد پہنچائی جا رہی ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق یہ دھماکا گورنر آفس کی پارکنگ میں ہوا۔












