سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں سویڈش اکیڈمی نے اس سال کا ادب کا نوبل انعام آسٹریا کے ادیب پیٹر ہانڈکے کو دینے کا اعلان کیا ہے۔

گزشتہ برس ادب کا نوبل انعام کسی کو نہیں دیا گیا تھا اور یہ فیصلہ مؤخر کر دیا گیا تھا۔ سویڈش اکیڈمی کے آج جعمرات کو کیے جانے والے ایک اعلان کے مطابق سال دو ہزارا ٹھارہ کے لیے ادب کا نوبل پرائز پولستانی مصنفہ اولگا توکارچُسک کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پیٹر ہانڈکے کی عمر چھیہتر برس اور اولگا توکارچُسک کی عمر ستاون برس ہے۔ ان دونوں شخصیات کو یہ انعامات اس سال دسمبر میں ہونے والی ایک تقریب میں دیے جائیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY