ماہرہ خان کینز فلم فیسٹیول میں شرکت کرنیوالی پہلی پاکستانی اداکارہ

0
2068

ماہرہ خان کو کچھ عرصہ قبل میک اپ اینڈ ہیئر کیئر برانڈ لوریل پاکستان کی سفیر مقرر کیا جا چکا ہے اور وہ اسی حیثیت سے کینز فلم فیسٹیول میں شرکت کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق کینز کے عالمی فلمی میلے میں پہلی بار ایک پاکستانی فنکار کو بھی شرکت کا موقع مل رہا ہے اور وہ کوئی اور نہیں کامیابی کے نئے ریکارڈز قائم کرنے والی اداکارہ ماہرہ خان ہیں۔اس موقع پر ماہرہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال انہوں نے طے نہیں کیا کہ وہ اس اہم موقع پر کیا زیب تن کریں گی، کوئی مشرقی طرز کا لباس یا پھر مغربی طرز کا، ’میں اس کے لیے تھوڑی نروس ہوں لیکن اس کے ساتھ ہی پرجوش بھی ہوں‘۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہوں اور میں تمام سوالات کا دیانت داری کے ساتھ جواب دینے کی کوشش کرتی ہوں‘۔

خیال رہے کہ کینز فیسٹیول میں لوریل کی جانب سے کئی بالی وڈ اداکارائیں بھی شرکت کر چکی ہیں جن میں ایشوریا رائے بچن، سونم کپور، کترینہ کیف اور دپیکا پڈوکون شامل ہیں۔ کینز فلم فیسٹیول 8 سے 19 مئی تک منعقد کیا جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY