لوڈ شیڈنگ کے ستائے صارفین کے لئے بری خبر، بجلی کے نرخوں میں 44 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی پی پی اے کی جانب سے بجلی نرخوں میں اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی گئی ہے۔

درخواست مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ نیپرا درخواست پر 24 اپریل کو سماعت کرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں 44 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY