چار ماہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 9 ارب 62 کروڑ ڈالرز وطن بھیجے، جون تا ستمبر، ہر ماہ دو ارب ڈالرز سے زائد کی رقم پاکستان بھیجی گئی، کورونا وائرس کے باوجود اس رجحان کا سبب کیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹ کیا ہے کہ کورونا وائرس کے باوجود ہماری معیشت کے لئے اور اچھی خبریں ہیں۔ بیرونی ملک مقیم ہم وطنوں نے ستمبر میں 2 ارب 30 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ یہ مسلسل چوتھا مہینہ ہے جب ترسیلات کا حجم دو ارب ڈالر سے زائد رہا۔

وزیراعظم نے یہ خوشخبری اسٹیٹ بینک سے پہلے عوام کو سنائی۔

کورونا وائرس کے سبب ورلڈ بینک نے اپنی اپریل کی رپورٹ میں ترسیلات 20 فیصد کم ہونے کے اندازے لگائے تھے۔ لیکن پاکستانی ترسیلات 31 فیصد بڑھی ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY