کلبھوشن سنگھ یادو کی اہلیہ کو اپنے شوہر سے ملاقات کی پیشکش

0
749

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے انسانی بنیادوں پر انڈین جاسوس کلبھوشن سنگھ یادو کی اہلیہ کو اپنے شوہر سے ملاقات کی پیشکش کر دی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے باضابطہ پیشکش کا مراسلہ بھارتی ہائی کمیشن کو بھجوا دیا ہے۔ کلبھوشن کی اہلیہ کو پاکستان بلا کر ان کی اپنے شوہر سے ملاقات کروائی جائے گی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ملاقات کی یہ پیشکش صرف انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے لیے کام کرنے والے بھارتی نیوی کے افسر کلبھوشن یادیو کو 3 مارچ 2016ء کو پاکستان میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہوتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔ کلبھوشن نے مجسٹریٹ کے سامنے را کے کہنے پر پاکستان میں جاسوسی، دہشتگردی اور تخریبی کاروائیاں کرنے کا اعتراف کیا تھا۔ اعترافِ جرم کے بعد فوجی عدالت نے کلبھوشن یادیو کو موت کی سزا سنا دی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY