امید ہے امریکا کی ثالثی میں مذاکرات نتیجہ خیز ہوں گے، یوکرینی صدر

0
610

یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکا کی ثالثی میں روس کے ساتھ مذاکرات نتیجہ خیز ہوں گے۔

میونخ میں سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یوکرینی صدر نے کہا کہ یوکرین سے رعایتیں مانگی جا رہی ہیں مگر روس سے نہیں، روس مذاکرات کار کو تبدیل کر کے تاخیر کرنا چاہتا ہے۔

یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کے پاس اختیار ہے، وہ پیوٹن کو جنگ بندی پر آمادہ کریں، امن معاہدے پر ریفرنڈم کروانے کیلئے پہلے جنگ بندی ناگزیر ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY