ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ سعید اجمل ایک دو روز میں پریس کانفرنس میں باقاعدہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
سعید اجمل 3 برس قبل تک پاکستان کے نمبر ون باولر تھے، مشکوک باولنگ ایکشن کو کلئیر کرانے کے بعد سعید اجمل موثر نہ رہے اور پھر ان کا پاکستان ٹیم میں کم بیک ممکن نہ ہو سکا۔
سعید اجمل نے باولنگ ایکشن کلئیر کرانے کے بعد اپریل 2015 میں بنگلہ دیش کے خلاف آخری ون ڈے اور ٹی20کھیلا جبکہ آخری ٹیسٹ اگست 2014 میں سری لنکا کے خلاف کھیلاتھا ۔
ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے2 برس میں ٹیم میں واپسی کے لیے بہت محنت کی لیکن ایسا ممکن نہ ہو سکا، کسی سے کوئی گلہ شکوہ نہیں، کرکٹ سے بہت لطف اندوز ہوا اور اب چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سیزن کی کمٹ منٹ پوری کروں گا اور ایک دو روز میں مستقبل کےلائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔
یاد رہے کہ سعید اجمل نے 35 ٹیسٹ میچز میں 178، 113 ون ڈے میچوں میں 184 جبکہ 64 ٹی ٹونٹی میچز میں 85 وکٹیں حاصل کیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY