متحدہ عرب امارات میں کھیلی جا رہی سیریز کے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے۔

دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیتا اور اپنی ٹیم کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے سی مونرو 44، سی جے ایںڈرسن 40 جبکہ کے ایس ویلمسن 37 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ تاہم دیگر بلے باز خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی کامیاب گیند باز رہے جنہوں نے چار اوورز میں صرف 20 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ دیگر باؤلرز میں عماد وسیم اور محمد حفیظ کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

SHARE

LEAVE A REPLY