میرا زمانہ میری کہانی ۔ ماہ پارہ صفدر کی زبانی نظم نگار: ظفر معین بلے جعفری

0
1184

میرا زمانہ میری کہانی۔ ماہ پارہ صفدر کی زبانی
نظم نگار: ظفر معین بلے جعفری

میرا زمانہ میری کہانی
ماہ پارہ صفدر کی زبانی
خوب کتاب ِ شوق لکھی ہے
بول پڑا ، ہر ایک گیانی
بڑھتی رہی ، تخلیقی قوت
ڈھلی نہیں ، جذبوں کی جوانی
جو دیکھا ، جو سمجھا ، جانا
لکھ دی ، اُس پر پوری کہانی
آپ کا لہجہ ، نرم و نازک
دھوپ میں ہے شبنم افشانی
پھول کھلائے ہیں یادوں کے
رنگ ِ بہاراں ہے لافانی
آپ کی کاوش قابل ِ تحسیں
ماہ پارہ صفدر ہمدانی
پی ٹی وی میں رہیں یہ جب تک
کوئی نہیں تھا ، اِن کا ثانی
بی بی سی میں خوب کُھلے ہیں
دیکھئے ، جوہر ِ پاکستانی
اردو ، انگریزی پر قدرت
ماہرہ بھی ہیں یہ لِسّانی
داتا کی نگری میں کرلیں
تازہ یادیں اپنی پرانی
اہل ِ ادب نے ڈھونڈ لئے ہیں
بحر ِ فن میں دُرّ معانی
کیا کہنے ماہ پارہ جی کے
سوچ میں ہے دریا کی روانی
الحمرا میں خوب کھلے ہیں
اِن کی کتاب ِ نو کے معانی

لاہور میں محترمہ ماہ پارہ صفدر ہمدانی کی یادداشتوں پر مبنی خوبصورت کتاب میرا زمانہ ، میری کہانی کی تقریب ِ رونمائی سجی۔ کئی ادبی اورصحافتی تنظیموں کی طرف سے تخلیق کار خاتون ،اور معروف ٹی وی نیوز کاسٹر ماہ پارہ صفدرکی پذیرائی سےمتاثر ہوکر ظفرمعین بلے جعفری نے یہ نظم لکھی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میرا زمانہ میری کہانی۔ ماہ پارہ صفدر کی زبانی
نظم نگار: ظفر معین بلے جعفری

SHARE

LEAVE A REPLY