چوکھٹ ہے تیری بابِ شفاء فاطمہ زہرا
عیسٰی نے بھی مانگی ہے دُعا فاطمہ زہرا
تطھیر تیرے دستِ مُبارک کی ہے خیرات
توقیر تیرے در کی گدا فاطمہ زہرا
اللہ نے انسان کی تخلیق سے پہلے
دروازہِ جنت پہ لکھا فاطمہ زہرا
یہ جن و ملائک یہ ولی اسفیاء سارے
کھاتے ہیں تیرے در کا دیا فاطمہ زہرا
آنسو میری پلکوں سے اُٹھا لے گیا کوئی
میں نے تو فقط اتنا کہا فاطمہ زہرا
یہ ارض و سماں اُس کے ہی پیروں پہ جُھکے ہیں
جو بھی تیری چوکھٹ پی جُھکا فاطمہ زہرا
تو جس سے ہے ناراض خُدا اُس سے ہے ناراض
خالق کی رضا تیری رضا فاطمہ زہرا
اُمت نے تواس دین کو نابود کیا تھا
اس دیں کو ملی تُجھ سے بقاء فاطمہ زہرا
اسلام پہ احسان کوئی کر کے دکھائے
جیسا تیرے بچوں نے کا فاطمہ زپرا
لینے کے لیے آتے ہیں خورشید و قمر بھی
تیرے ہی چراغوں سے ضیاء فاطمہ زہرا
عطائے سیّدہ زہرا
زوار قمر عابدی













