دہشت گردی کے خلاف جنگ میں طالبان ہمارے اتحادی ہیں: پوٹن

0
692

روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے جمعرات کو کہا کہ طالبان، روس میں ایک کالعدم گروپ ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ماسکو کے “اتحادی” ہیں کیونکہ ان کا افغانستان پر کنٹرول ہے۔

ماسکو نے برسوں سے طالبان کے ساتھ تعلقات کو اس کے باوجود فروغ دیا ہے کہ وہ روس میں 2003 سے ایک کالعدم تنظیم ہے اور پوٹن نے گزشتہ ماہ ماسکو پر زور دیا کہ وہ طالبان حکومت کے ساتھ تعلقات استوار کرے۔

پوٹن نے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظم کونسل کے سربراہی اجلاس کے موقع پر کہا کہ “ہمیں یہ فرض کرنا چاہیے کہ طالبان کا ملک کے اقتدار پر کنٹرول ہے۔ اور اس اعتبار سے طالبان بلا شبہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے اتحادی ہیں، کیونکہ کوئی بھی حکام اس ریاست کے استحکام میں دلچسپی رکھتے ہیں جس پر وہ حکومت کرتے ہیں۔”

قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر روس کے صدر ولادی میر پوٹن چین کے
شنگھائی تعاون تنظیم، عالمی استحکام کی ایک اہم قوت ہے: پوٹن
طالبان برسوں سے افغانستان میں جہادی حریف اسلامک اسٹیٹ خراسان، (IS-K) کے خلاف لڑ رہے ہیں۔

مارچ میں، اسلامک اسٹیٹ خراسان کے جنگجوؤں نے ماسکو کے ایک کنسرٹ ہال پر حملے میں 140 سے زیادہ لوگوں کو ہلاک کر دیا تھا، جو کہ روس میں تقریباً دو عشروں میں مہلک ترین دہشت گرد حملہ تھا۔

2021 میں افغانستان پر قبضہ کرنے کے بعد سے، طالبان نے اسلامی قانون کی ایک انتہائی شکل کو نافذ کیا ہے جو خواتین کو عوامی زندگی میں شمولیت سے مؤثر طریقے سے روکتا ہے۔

پوٹن نے کہا کہ طالبان نے “کچھ ذمہ داریاں پوری کی ہیں” لیکن یہ کہ اب بھی “ایسے مسائل ہیں جن پر ملک کے اندر اور عالمی برادری کی جانب سے مسلسل توجہ درکار ہے۔ “

SHARE

LEAVE A REPLY