ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ جنگ کے امکانات نہیں ہیں، تاہم ایران کی مسلح افواج کی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ یہ بیان خامنہ ای کی سرکاری ویب سائٹ پر شائع کیا گیا ہے۔ ہفتے کو ایران کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ وہ بلیسٹک اور کروز میزائل صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا۔ اس کے علاوہ ایرانی حکومت نے لڑاکا طیارے اور آبدوزیں خریدے کے منصوبے بھی بنایا ہے۔ ایرانی حکومت کے مطابق جوہری ڈیل سے امریکی اخراج کے تناظر میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور ایسے میں اسے اپنی حربی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY