ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 204 رنز کا ہدف دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور پروٹیز کرکٹ ٹیم کے درمیان تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر حریف ٹیم کے کپتان کلاسن کو بیٹنگ کی دعوت دی اور خود باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

پروٹیز کرکٹ ٹیم کی طرف سے اننگز کا آغاز جانِ من مالان اور ایڈن مارکرم نے کیا، دونوں نے ابتدائی اوورز میں ہی جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے وکٹ کے چاروں طرف زبردست شارٹس کھیلے۔

مارکرم نے ٹی ٹونٹی سیریز کے تیسرے میچ میں مسلسل تیسری نصف سنچری بنائی ، ان کی اننگز کا اختتام محمد نواز کیا، بیٹسمین 63 رنز بنا کر بولڈ ہو گئے۔

دیگر بیسٹمینوں میں لنڈے 22، جانِ من مالان 55 ، کلاسن 15 ، فلواکیو 11 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے۔ ڈوسن 34 سکور بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پروٹیز ٹیم نے مقررہ اوورز میں 203 رنز بنائے ہیں۔محمد نواز نے دو وکٹیں حاصل کیں، شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف اور حسن کے حصے میں ایک ایک شکار آیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY