یمن میں حوثیوں کے مطابق ملک کے تین جنگ زدہ صوبوں میں سعودی قیادت میں عسکری اتحاد کے سلسلہ وار فضائی حملوں میں کم از کم ستر شہری ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔

ایرانی حمایت یافتہ حوثی شیعہ گروپ کے ترجمان محمد عبدالسلام کے مطابق یہ حملے یمن کے تیز، صادا اور ہدیدہ نامی صوبوں میں کیے گئے۔ عبدالسلام نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں یہ بھی کہا کہ امریکا سعودی عرب کے وکیل کا کردار ادا کر رہا ہے۔

سعودی عرب کے زیر قیادت اتحاد نے فی الحال ان حملوں سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY