فون اٹھاؤ نا ۔ ڈاکٹر نگہت نسیم

0
2176

ہیلو
سنو ۔۔ فون اٹھاو نا
آدھی رات
گہری نیند سے جاگی ہوں
بہت ڈراونا خواب تھا
عجیب افراتفری تھی
کوئی کسی کا نا تھا
ہائے قیامت سی قیامت تھی
میں نے محبت کا علم کیا اٹھایا
سنگ باری ایسی ہوئی الاامان
خود کو پہلی بار ریزہ ریزہ دیکھا
فون اٹھاو نا
اپنی طلسمی آواز سے
مجھے پھر مجسم کردو نا
ہیلو ۔۔۔۔

ڈاکٹر نگہت نسیم

SHARE

LEAVE A REPLY