امریکی صدر 12 جولائی کو برطانیہ کا دورہ کریں گے جس کا شیڈیول جاری کردیا گیا ہے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی آمد پر برطانیہ میں مظاہرے کئے جائیں گے۔

امریکی ٹی وی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا دورہ برطانیہ سرکاری نہیں عام ہے۔ اور غیر سرکاری دورے کا مطلب یہ ہے کہ اُنھیں ملکہ برطانیہ مدعو نہیں کریں گی۔ سیاسی اور عوامی مخالفت کی بنا پر اُن کا دورہ کئی بار مؤخر ہوتا رہا ہے اور اُن کے دورے کے دوران ہزاروں افراد سڑکوں پر مظاہرہ کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

لندن کی ایک مکین ٹیری نے امریکی ٹی وی کو بتایا کہ وہ ٹرمپ آمد پر احتجاج کرینگی۔ انہوں نے کہا کہ عام طور پر وہ مظاہروں میں شرکت کرنے والی نہیں۔ لیکن یقینی طور پر یہ محسوس کرتی ہیں کہ اُن کا خیرمقدم نہیں کیا جانا چاہیئے۔ ٹرمپ کے دورے کے موقعے پر برطانیہ میں ٹرمپ غبارہ ہوا میں بلند کیا جائےگا۔ شیڈیول کے مطابق ٹرمپ آئندہ ہفتے جمعرات کے روز لندن پہنچیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY