اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے خلیج فارس کے علاقے میں جاری بحران کے تناظر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پھر ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقاتیں کی ہیں۔
میرکل نے بعد ازاں دونوں رہنماؤں سے براہ راست ملاقات کرنے کی درخواست کی۔ تاہم میرکل کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس طرح کی کسی ملاقات سے قبل تہران کے خلاف پابندیاں ہٹائے جانے کا مطالبہ غیر حقیقت پسندانہ ہے۔
روحانی نے البتہ اس بات پر آمادگی ظاہر کی ہے کہ اگر امریکا ایران کے خلاف پابندیاں ختم کرتا ہے تو ایران جوہری معاہدے میں معمولی تبدیلیوں کے لیے تیار ہے۔












