جرمنی کی سب سے بڑی لیبر یونین ویردی نے اعلان کیا ہے کہ اگلے ہفتے ملک کے سب سے مصروف ہوائی اڈے فرینکفرٹ کا سکیورٹی عملہ ہڑتال کرے گا۔

پندرہ جنوری کو یہ ہڑتال صبح دو بجے سے شروع ہو کر شام آٹھ بجے تک جاری رہے گی۔ اس دوران سینکڑوں پروازوں کے منسوخ کیے جانےکا امکان ہے۔ ویردی کے مطابق اس ہڑتال میں کچھ اور ہوائی اڈے بھی شامل ہو سکتے ہیں۔

رواں ہفتے کے دوران کولون بون، ڈوسلڈورف اور اشٹٹ گارٹ کے ہوائی اڈوں کے سکیورٹی عملے نے بھی ہڑتال کی تھی۔ یہ لوگ اپنی فی گھنٹہ اجرت میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY