وزیر اعظم کی بھارتی ایس 400 دفاعی نظام تباہ کرنیوالے پاک فضائیہ کے پائلٹ کی خصوصی پذیرائی

0
1216

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے آپریشن بنیان المرصوص کے دوران بھارت کے ایس 400 فضائی دفاعی نظام کو تباہ کرنے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ کی خصوصی پذیرائی کی گئی۔

آج ایوان صدر میں ہونے والی پروقار تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازات سے نوازا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں پاک فضائیہ کے افسر ونگ کمانڈر ملک رضوان الحق کو تمغہ بسالت کا اعزاز عطا کیا گیا۔

وزیر اعظم نے ونگ کمانڈر ملک رضوان الحق کو اعزاز عطا کیا اور اس کے بعد انہیں اپنے ساتھ کھڑا کرکے حاضرین سے تعارف کراتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ایس 400 سسٹم کو تباہ کیا، جس پر حاضرین نے تالیاں بجا کر انہیں بھرپور داد دی۔

خیال رہے کہ 10 مئی کو بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے افواج پاکستان نے آپریشن بنیان المرصوص میں بھارتی ائیر بیسز اور دیگر فوجی اہداف کو نشانہ بنایا تھا۔

آپریشن بنیان المرصوص کے دوران ہی پاک فضائیہ نے اپنے لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر کے ہائپر سانک میزائل کے ذریعے بھارت کے جدید ترین ایس 400 ائیر ڈیفنس سسٹم کو بھی نشانہ بنایا تھا۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

یورپ کی ڈیفنس تجزیاتی ویب سائٹ نے اینٹی ائیر کرافٹ سسٹم ایس 400 کی تباہی پاک بھارت جنگ کا سب سے بڑا واقعہ قرار دے دیا۔

بلغاریہ ملٹری ریویو کے مطابق پاکستانی جوابی حملے میں ایس 400 کی تباہی ہوئی ہے تو یہ سب سے زیادہ ہائی پروفائل واقعہ ہے، آدم پور بیس شمالی بھارت کا مرکزی بیس، سخوئی اسکواڈرن مرکز اور سرحد سے 100 کلومیٹر دور ہے۔

ڈیفنس تجزیاتی ویب سائٹ میں کہا گیا ہے کہ انتہائی اہم ائیر بیس پر روسی سسٹم کی تباہی سے بھارتی دفاع کمزور پڑ گیا، پاکستان نے ہائپر سونک، جے ایف 17 تھنڈر میں لگایا ہے تو پاک فضائیہ کے حملے کی صلاحیت بہت بڑھ گئی۔

بلغاریہ ملٹری ریویو کے مطابق ہو سکتا ہے کہ پاکستان نے چین کے ہائپر سونک میزائلوں کا مقامی ماڈل تیار کیا ہو، ایس 400 تباہی کے بھارت کی دفاعی حکمت عملی پر دور رس نتائج ہوں گے۔

ملٹری ریویو میں کہا گیا ہے یہ علامتی پیغام بھی گیا کہ پاکستان بھارت کے بہت اندر جا کر حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، ایس 400 سیچوریشن حملوں یا ریڈار و کمانڈر پر حملہ کیے جانے پر کمزور پڑجاتا ہے۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

پاکستان کی جانب سے آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ نے بھارت میں تباہی مچا دی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق آدم پور میں بھارت کا ایس 400 سسٹم تباہ کر دیا گیا، پاکستانی فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر کے ہائپر سونک میزائلوں نے حملہ کیا، بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم کی مالیت لگ بھگ 1.5 بلین ڈالر ہے۔

سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان نے بھارت کی سورت گڑھ ایئر فیلڈ بھی تباہ کر دی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ کا آغاز کیا ہے اور پاکستان نے بیاس کے علاقے میں براہموس سٹوریج سائٹ اور بھارتی ایئر بیس ادھم پور اور پٹھان کوٹ ایئر بیس کو بھی نیست نابود کر دیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY