امریکی سینیٹر جان مک کین کی آخری رسومات آج واشنگٹن میں ادا کی جا رہی ہیں۔ سابق امریکی صدور باراک اوباما اور جارج بش بھی اس تقریب میں شریک ہیں لیکن مک کین کی خواہشات کے مطابق ان کی فیملی نے موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے درخواست کی تھی کہ وہ ان کی آخری رسومات کی تقریب میں شریک نہ ہوں۔ ری پبلکن سیاستدان مک کین امریکی صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کے سخت ناقد تھے۔ مک کین دماغ میں رسولی کی وجہ سے ایک ہفتہ قبل انتقال کر گئے تھے۔ ان کی عمر 81 برس تھی

SHARE

LEAVE A REPLY