ایک بیان میں تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نےکبھی دہشت گردی کے خلاف جنگ کی مخالفت نہیں کی، حکومت انا میں پھنسی ہے، معیشت تباہ ہو رہی ہے، حکومت ہر شعبے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔

شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمےکے لیے ہمیشہ اداروں کا ساتھ دیا ہے،گورنرخیبر پختونخوا کی ترجیحات بدل رہی ہیں، دہشت گردی کے بجائےتجاوزات کے خلاف آپریشن پر فوکس ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY